ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکواڈور : بارش اور تودے گرنے سے 8افراد ہلاک

ایکواڈور میں تودے گرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے

کیوٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک ایکواڈور میں شدید بارش کے بعد تودے گرنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایکواڈور کے رسک مینجمنٹ آفس کی جانب سے ملک کے وسطی حصے میں واقع بنوس ڈی اگوا سانتا کے علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کے حوالے سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شدید بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی۔ 11 افراد کی کوئی اطلاع نہیں ہے ،جب کہ 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں نے کارروائیاں شروع کردیں ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں