ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حج 2024: جاں بحق افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

ریاض: حج کے دوران دو دن میں گرمی کی شدت سے جاں بحق افراد کی تعداد 1081 سے زائد ہو گئی۔

سعودی حکام کے مطابق دوران حج انتقال کر جانے والے نصف سے زیادہ غیر رجسٹرڈ حاجی تھے جو حج ویزے پر نہیں بلکہ سیاحتی یا وزٹ ویزا پر تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے 658 کا تعلق مصر، 200 انڈونیشیا، 100 اردن، 68 ہندوستانی، 35 پاکستانی، ایران 31 اور 3 کا تعلق سینیگال ہے۔

  سعودی میڈیا کے مطابق پیر کو مکہ مکرمہ کی گرینڈ مسجد میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

  سعودی حکام نے بتایا کہ مختلف اسپتالوں میں شدید گرمی کے باعث بیمار ہونے والے 2 ہزار حاجی زیر علاج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں