غیرملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس حملے میں جدید ٹیکنالوجی کے 2ماہر افراد زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں یوکرینی توانائی سیکٹر پر روس کا یہ8واں حملہ ہے۔
یوکرینی وزارت توانائی کے مطابق روس کے اس حملے نے جنوب مغرب میں کئی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔خبر ایجنسی کے مطابق 2 سال میں روس کے مسلسل حملوں سے یوکرین کا توانائی سیکٹرمکمل تباہ ہوچکا ہے۔اس 2ملکی جنگ کی وجہ سے یوکرین میں بلیک آؤٹ کے باعث چیزوں کی فراہمی معطل ہے۔
