ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی رسمِ حنا کی تصاویر وائرل

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے ہونے والے شوہر و اداکار ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں اس جوڑے کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس جوڑے کے دوست جعفر علی منشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوناکشی اور ظہیر کی رسمِ حنا کی تصویر شیئر کی۔

مزید پڑھیں: سوناکشی کی مسلمان سے شادی پر شترو گھن سنہا کا دلچسپ جواب

تصویر میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو اپنے دوستوں کے ہمراہ کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مہندی کی تقریب کے لیے سوناکشی سنہا نے گولڈن اور براؤن سے ملتے جلتے رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر آف وائٹ رنگ کے کُرتا پاجامے میں نظر آئے۔

اس کے علاوہ سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا کے گھر کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جوکہ بیٹی کی شادی کی تقریبات کے لیے لائٹس سے سجا ہوا ہے۔

s1s1

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ لیک ہوا تھا جس میں یہ جوڑا اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رہا تھا۔

دعوت نامے کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں