ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام اور تعلیم یافتہ طبقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہا ہے ،حافظ نعیم الرحمن

لاہور( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو ان کے جائز مطالبات کے سلسلے میں جماعت اسلامی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ساتھ ساتھ ڈاکٹرز سے اپیل کی ہے کہ ان کے احتجاج سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی یا کمی نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ ملک کے عوام اور پڑھے لکھے طبقات برداشت کررہے ہیں۔ ملک بھر میں کسان ،مزدور،صنعت کار،ڈاکٹرز،اساتذہ حتیٰ کہ سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔جماعت اسلامی محروم طبقات کے ساتھ کھڑی ہے ،حقوق کے لیے پر امن عوامی مزاحمت کی قومی تحریک کا آغاز کریں گے۔ منصورہ مرکز سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر عاطف چودھری سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت نے ڈاکٹرز سے حکمرانوں کے برتاؤ پر افسوس کا اظہار کیا اور ان پر پولیس تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ڈاکٹر عاطف نے امیر جماعت کو مکمل صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عاطف نے امیر جماعت کو بتایا کہ ڈاکٹرز اور مریضوں کے دیرینہ حقوق کے حصول کے لئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں لگنے والی آگ کی غیر جابندار انکوائری اور پورے پنجاب میں ری ویمپنگ کے نام پر ہسپتالوں میں ناقص کام جس سے آئے روز حادثات بڑھ رہے ہیں کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے ساہیوال میں سماجی واخلاقی اقدار کی تباہی اور ڈاکٹرز اور نرسز پرتشدد کے ذمہ داران ڈی پی او و ڈپٹی کمشنر کو معطل کیا جائے۔ ری ویمپنگ کے اور پرائیویٹائزیشن کے نام پے جو ہسپتالوں میں فنڈز میں کٹ لگایا گیا ہے اس کوبحال کیا جائے اور غریب مریضوں کو تمام ادویات اور بنیادی ٹیسٹ فراہم کیے جائیں۔ عوام الناس کے لئے صحت کارڈ کو مکمل فنکشنل کیا جائے۔ سیاسی انتقام کا شکار معطل ڈاکٹرز کو فوراً بحال کیا جائے۔اہڈہاک ڈاکٹرز کو مستقل کیا جائے تا کہ بارہ ہزار ڈاکٹرز کو بے روزگار ہونے سے اور انکی فیملیز کو ذہنی اذیت سے بچایا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں