اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن رکن اسمبلی ثناءاللہ مستی خیل کو معطل کردیا۔ثناءاللہ مستی خیل کو موجودہ سیشن کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ثناءاللہ مستی کی معطلی کی قرارداد پیش کی۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اس واقعے کی کیسے مذمت کروں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے رکن اسمبلی ثناءاللہ مستی خیل کے قابل اعتراض بیان پر ہنگامہ ہوگیا تھا، ثناءاللہ مستی خیل نے خواجہ آصف کو مخاطب کرکے نازیبا الفاظ
ادا کیے۔ثناءاللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف یہاں بات کرتے ہیں تو ہمیں رونا آتا ہے، جنرل اسلم بیگ کا سپریم کورٹ میں بیان تو سنا ہو گا، آپ تو ایجنسیوں سے پیسے لے کر ایوان میں آتے رہے ہو۔حکومتی خواتین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ثناءاللہ مستی خیل کو مکمل سیشن کے لیے معطل کیا جائے۔