ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوات : سیاح کے قتل میں ملوث 21 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

سوات: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوات کے علاقے مدین میں ایک سیاح کو زندہ جلانے کے کیس میں 21 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے مدین میں ایک اسپتال میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے شبے میں ہجوم نے ایک غیر ملکی سیاح کو تشدد کے بعد آگ لگا دی تھی ، سوات پولیس موقع پر پہنچ کر واقعہ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم ہجوم نے پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی تھی۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث 23 افراد کو عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کے لیے درخواست کی جس پر عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے شر پسند افراد کی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لی ۔

عدالت نے دیگر 23 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جو اس واقعے میں ملوث تھے اور تاحال فرار ہیں۔

گزشتہ روز سوات میں پولیس نے مدین واقعے میں دو بھائیوں سمیت 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا ۔ پولیس نے سیاح کو قتل کرنے اور تھانے کو آگ لگانے کے الزام میں 27 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 21 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

مزید برآں، پولیس ٹیمیں مدین واقعے میں مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں