ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

کینبرا: آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کے  حوالے سے باقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے، اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان کا 15 سال پر محیط بین الاقوامی کرکٹ کا کیریئر آسٹریلوی ٹیم کے رواں سال ٹی 20 ورلڈ  کپ سے باہر ہوتے ہی ختم ہوگیا۔

ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا۔ انہوں نے میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔ ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ڈیوڈ وارنر کے ایک روزہ کیرئیر کا آخری میچ تھا جب کہ جنوری میں پاکستان کےخلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی بیٹر نے 110 ٹی20 میچز، 161 ون ڈے کرکٹ اور 112 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں