ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوبائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان پہلا مباحثہ 27 جون کو ہو گا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 27 جون کو ہو گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 81 سالہ صدر جو بائیڈن ڈیموکریٹس اور 78 ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن کے امیدوار ہیں۔ آزاد امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو مباحثے میں شامل نہیں کیا گیا۔ امریکی ٹی وی چینل پر ہونے والا صدارتی مباحثہ 90 منٹ پر مشتمل ہو گا۔مباحثے میں نوٹس لانا ممنوع ہوگا۔ اس کے علاوہ سخت الفاظ بولنے کی حد مقرر ہوگی۔ واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات رواں برس 5 نومبر کو ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں