ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواجہ آصف ایوان میں آنے کے قابل نہیں، ذہنی توازن چیک کر وائیں، زرتاج گل

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کاکہنا  ہے کہ خواجہ آصف ایوان میں آنے کے قابل نہیں، ان  کا ذہنی توازن چیک کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے سرحدپار دشمن کی پناہ گاہیں تباہ کرنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے زرتاج گل نے کہا  کہ خواجہ آصف کا بیان انتہائی حساس ہے، کیا پی ڈی ایم نے بھارت کو دوست اور افغانستان کو دشمن قرار دیا ہے؟ خواجہ آصف نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت کیس میں سزا سنا کر دہشتگردوں والے سیل میں رکھا ہوا ہے، عدت کیس میں سزا کو معطل نہیں کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں