ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ہمارا اتحادی، ہمارے تعلقات اطمینان بخش ہیں: امریکا

نیویارک: ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات بہت اچھے ہیں، بعض معاملات میں دونوں اتحادیوں اور پارٹنرز کے درمیان تھوڑے بہت اختلافات ضرور ابھرتے ہیں تاہم امریکا اور پاکستان ایک مستحکم طور پر تعلقات کی کیفیت اطمینان بخش ہے۔

یہ بات امریکا کی پرنسپل ڈیپوٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزابیتھ ہارسٹ نے پاکستانی سفارت خانے میں مینگو پارٹی میں گفتگو کے دوران کہی۔

امریکا کی طرف سے پاکستان سے تعلقات کو مستحکم قرار دینے کی یقین دہانی امریکی کانگریس میں اس قرارداد کے منظور کیے جانے کے بعد آئی ہے جس میں پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، پاکستان نے اس حوالے سے امریکی الزامات اور تشویش کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔

امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ کئی شعبوں میں اشتراکِ عمل بڑھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں