ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حزب اللہ کو نشانہ بنایا تو اسرائیل کو مٹادیں گے،ایران کی جوابی دھمکی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی ریاست نے لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنایا تو اسرائیل کو مٹا کر رکھ دیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں ایران کے مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ بھرپور جنگ اور تمام محاذوں پر جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے‘ اگر اسرائیل نے حزب اللہ پر فوجی جارحیت کی تو ایک تباہ کن اور مٹا دینے والی جنگ شروع ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے دھمکی دی تھی کہ غزہ جنگ کے بعد وہ حزب اللہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے لبنان میں اس کو نشانہ بنائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں