ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اجے دیوگن اور تبو کی فلم کی ریلیز ملتوی

 ممبئی: بولی وڈ اسٹار اجے دیوگن اور ا داکارہ تبو  کی فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی  ریلیز ملتوی کردی گئی۔

’ سنگھم ‘  اسٹار اور ماضی کی مقبول اداکارہ کی نئی فلم کی ریلیز کا ان کے پرستاروں کو شدت سے انتظار  ہے، مگر ان کا یہ انتظار ختم ہونے کے بجائے مزید طویل ہوگیا ہے کیوں کہ ان کی آنے والی فلم  ’ اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی ریلیز  مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

قبل ازیں ’ اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی نمائش کے  لیے 5  جولائی کی  تاریخ مقرر کی گئی تھی  مگر فلم ساز  کی جانب سے ایکس پر کی گئی پوسٹ کے مطابق ڈسٹری بیوٹرز کی خواہش پر فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

’ اوروں میں کہاں دم تھا’ کی تشہیر زور و شور سے کی جارہی تھی، ایسے میں نمائش سے صرف تین دن پہلے ریلیز کی تاریخ ملتوی ہونے کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ تبصرے کیے جارہے ہیں کہ ’’ کالکی 2898 اے ڈی ‘‘ کی کامیابی کے پیش نظر فلم  کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھائی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں