ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں سے بدسلوکی کے خلاف آواز بلند کردی

لاہور: شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے معاشرے میں بچوں اور جانوروں کے خلاف پھیلی بدسلوکی کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جانوروں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ جانوروں پر تشدد میں نہ صرف بڑی عمر کے لوگ ملوث ہیں بلکہ بچے بھی ایسا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈرامہ بنانے والوں نے ناظرین کوبے وقوف سمجھ لیا ہے، ثانیہ سعید

اداکارہ نے کہا کہ چھوٹے بچوں کو حسن سلوک سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے اور جب وہ جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے تو پھر بچے بھی یہ سیکھ جائیں گے۔

ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ جانوروں کے ساتھ گھلنے ملنے سے بچوں میں احساس ذمہ داری پیدا ہوتا ہے اور وہ اپنا خیال رکھنا سیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : معروف اداکارہ ثانیہ سعید کی پاکستانی ڈراموں پر کڑی تنقید

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بچوں کی عزت نہیں کی جاتی اور ان پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں