ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنجھورو: مشہور ماہر تعلیم نذیر محمد لغاری پر قاتلانہ حملہ

سنجھورو (نمائندہ جسارت) تحصیل کے مشہور ماہر تعلیم نذیر محمد لغاری پر قاتلانہ حملہ، پہاڑ لنڈ اور ان کے بیٹوں نے کلہاڑیوں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ تعلقہ اسپتال سے طبی امداد کے بعد حالت تشویشناک ہونے پر انہیں حیدر آباد ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ سنجھورو کے مشہور ماہر تعلیم سائیں نذیر محمد لغاری پر لنڈ برادری کے افراد پہاڑ لنڈ اور اس کے بیٹوں محبت لنڈ، مرتضیٰ لنڈ اور مظہر لنڈ نے اس وقت قاتلانہ حملہ کیا جب وہ اپنی زمینوں پر تھے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہاڑ لنڈ کو دیکھا جس کے ہاتھ میں کلاشنکوف تھی اور اس کے بیٹوں مرتضیٰ لنڈ، محبت لنڈ اور مظہر لنڈ کے ہاتھوں میں لوہے کی سلاخیں تھیں جنہوں نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا جس کی وجہ سے میں بے ہوش ہو گیا۔ سائیں نذیر محمد لغاری کو بے ہوشی کی حالت میں رلی میں لپیٹ کر مین روڈ پر لایا گیا جنہیں فوری تعلقہ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہونے پر حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں