ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محرم سے قبل عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، گداحسین سومرو

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گدا حسین سومرو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ محرم الحرام سے قبل شہر کے تمام مقامات سے عارضی تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایچ ایم سی، ٹریفک اور دیگر محکموں کے افسران سے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ محرم الحرام سے قبل عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ ماتمی جلوسوں اور مجالس کے انعقاد میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران حیدرآباد شہر کے تمام شاہراہوں سے عارضی تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائیں، اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ دوبارہ تجاوزات نہ ہوں۔ اس موقع پر ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کے اعزازی سیکرٹری جاوید اقبال نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے اہم شاہراہوں پر عارضی تجاوزات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں