لندن:برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے ایک سنسنی خیز رپورٹ جاری کی ہے۔ جس میں بتایاگیا کہ مذکورہ منصوبے کے تحت برطانیہ پہنچنے والے غیر قانونی تارکین کوملک روانڈا بھیجا جانا تھا،مگر جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ اسکیم کے خاتمے سے برطانیہ کوآئندہ سال اور 2026ءمیں 50 ملین یورو کی بچت ہوگی۔اس سلسلے میں لیبر پارٹی کے اندرونی ذرائع نے برطانوی اخبار کو تصدیق کردی ہے۔لیبر پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روانڈا منصوبہ اب ’مردہ‘ ہے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے عام انتخابات کی مہم میں امیگریشن کو اہم مقام حاصل رہا۔
