ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ـ190 ملین پاونڈ ریفرنس،اعظم خان، پرویز خٹک سمیت 4 گواہان عدالت طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیر دفاع پرویزخٹک، زبیدہ جلال اور پٹواری گوہر عباس کو بطور گواہ طلب کر لیا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اڈیالہ جیل میں190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے امجد پرویز، سردار مظفر عباسی سمیت لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ وکلا صفائی عثمان گل، ظہیر عباس چودھری ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ ریفرنس کی سماعت کے دوران 3 گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی۔ ایسٹ ریکوری یونٹ کے غلام حیدر، ڈی سی ایف بی آر محمد علی تاج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف ائی اے یاسر عظیم کے بیان پر بھی جرح مکمل کر لی گئی۔ ریفرنس میں استغاثہ کے 30 گواہان کی شہادت پر جرح مکمل ہوگئی ہے۔ عدالت نے مزید سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں