غزہ:اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی غزہ میں بڑھنے لگے نہتے مظلوم شہریوں کو ٹارگٹ بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ایک اسکول پر حملہ کر کے 16 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ، اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے اقوام متحدہ کے اسکول کو نشانہ بنایا جس میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، نصیرات کیمپ میں قائم اس اسکول پر حملے کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
غزہ سول ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے کا مقصد حماس کے جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا جو اس مقام کو اسرائیلی فوجیوں کے خلاف منصوبہ بندی اور حملوں کے لیے استعمال کر رہے تھے، جبکہ حماس نے اسرائیل کے اس بیان کی تردید کی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی بھی شامل ہے۔
