ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کو بیرون ملک روانگی کے وقت روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد ائرپورٹ سے بیرون ملک کے لیے روانہ ہو رہے تھے کہ ایف آئی اے نے انہیں روانگی سے روک دیا اور آف لوڈ کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوکت یوسف زئی ترکش ائرلائن کی پرواز کے ذریعہ مانچسٹر (برطانیہ) براستہ ترکی روانہ ہو رہے تھے۔

ایف آئی اے کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے بیرون ملک روانگی پر پابندی ہے جب کہ ایک دوسرے آرڈر میں ان کی گرفتاری کا بھی حکم موجود ہے، تاہم انہیں آف لوڈ کرکے واپس روانہ کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ شوکت یوسفزئی کو ترکش ائرلائن نے بورڈنگ کارڈ بھی جاری کر دیا تھا۔ شوکت یوسفزئی کے مطابق وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے مانچسٹر جارہے تھے۔

شوکت یوسف زئی کے خلاف شانگلہ کے کروڑا تھانہ میں جنوری میں عمرہ پر جانے سے روکنے کے لیے ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس کے بعد عدالت نے انہیں ضمانت بھی دے دی تھی، تاہم وفاقی حکومت نے تاحال ان کا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹایا، جس کی وجہ سے انہیں اسلام اباد ائرپورٹ پر روک کر ڈیڑھ گھنٹے سے زائد دیر تک بٹھانے کے بعد آف لوڈ کرکے واپس کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں