ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ کو صبح سویرے سخت سیکیورٹی میں جیل منتقل کیا گیا۔

جیل ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ  شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان پر لاہور میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق متعدد مقدمات کا  درج ہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔

اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے تصدیق کی کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آج 9 مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں