ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں نوٹسز جاری

اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمیشن کے کیسز میں نوٹسز جاری کردیے گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں شخصیات کے خلاف کیس کی سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی سماعت کریں گی۔  یہ کیس 3 سال سے التوا کا شکار ہے جب کہ گزشتہ سماعت پر فواد چودھری پیش نہیں ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں