ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ّ12 جولائی کو عوام باہر نکلیں ،اسلام آباد پہنچیں ،جاوید قصوری

لاہور (وقائع نگارخصوصی )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی 12 جولائی کو ڈی چوک اسلام اباد میں دھرنا دے گی۔ہم قوم کی آواز بلند کر رہے ہیں،12جولائی کو عوام باہر نکلیں اور اسلام آباد پہنچیں۔ہمارا پر امن دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ آئی ایم ایف کے غلاموں سے خیر کی توقع نہیں ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں سے چھین کر ریلیف حاصل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرنے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کے ساتھ گھریلوصارفین کا فی یونٹ ٹیرف69 روپے 27 پیسے تک بڑھنے کا انکشاف حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ملک کے اندر ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے۔تنخواہ دار طبقہ 375ارب روپے براہ راست ٹیکس ادا کر رہا ہے جبکہ کو اشرافیہ39سو ارب روپے کے ٹیکس چھو ٹ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے گوداموں سے ایک ارب تیس کروڑ روپے مالیت کی گندم کی 1 لاکھ 30 ہزار بوریاں غائب ہونا تشویشناک ہے، ملک کے اندر ہر شعبہ میں لوٹ مار کی انتہا ہو چکی ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں، جب تک کرپٹ حکمران مسلط رہیں گے اس وقت تک ملک کے اندر سے کرپشن کا قلع قمع ممکن نہیں ہے۔ پاکستان اس وقت کرپٹ افراد کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ ان سے نجات حاصل کرنے کا وقت آچکا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ون، ٹو اور کیئر ٹیکرز کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ،بے روزگاری اور بھاری ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے پاکستان انسانی ترقی کی عالمی فہرست میں ہیٹی اور زمبابوبے جیسے ممالک سے بھی بہت پیچھے ہے۔ کرپٹ مافیاز نے ملک و قوم کو اپنی گرفت میں جکڑ رکھا ہے۔جماعت اسلامی اس کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں