ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیل سے فرار سزائے موت کا قیدی دوبارہ گرفتار، ایک کروڑ انعام مقررتھا

a reward of 1 crore

راولاکوٹ:  ڈسٹر کٹ جیل سے فرار ہونے والے سزائے موت کے قیدی کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، اٹھارہ مفرور قیدیوں میں سے گرفتار قیدیوں کی تعداد سات ہوگئی۔

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر مظہر سعید نے میڈیا کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے حوالے پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سزائے موت کے قیدی عامر عبداللہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر نے عامر عبداللہ کی گرفتاری کیلئے ایک کروڑ کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ چند روز قبل پونچھ جیل راولاکوٹ توڑ کر فرار ہو نے والے 18 قیدیوں میں سے 7 کو دوبارہ گرفتارکرلیا ہے، 11 مفرور قیدیوں کی تلاش اور گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں