ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالت نے فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چوہدری کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب جمع کروانے کے لیے عدالت سے وقت طلب کرلیا۔

 دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ  ایک سال سے زیادہ ہوگیا ابھی تک ضمانتیں چل رہی ہیں، ایک کیس میں نکلو تو اگلے میں گرفتار کرلیاجاتا ہے، ہماری پراسیکیوشن برانچ مکمل تباہ ہوچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں