اسلام آباد: بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا کا کہنا ہےکہ عمران خان کو کیا ضرورت پڑی تھی کہ اتنی جلدی وہ نکاح کر لیتے وہ بھی صرف 49 دن میں، اگر وہ رک جاتے تو آج ان کے وکلا کو ایسی صفائیاں دینے کی نوبت نہیں آتی، وکیل سلمان صفدر کہتے ہیں کہ 49 دن میں عدت ختم ہو جاتی ہے۔
خاور مانیکا نے کہاکہ عمر چیمہ کی جانب سے خبر دی گئی ہے کہ نکاح ہی نہیں کیا اور پھر 18 فروری کو انہوں نے ایک اور نکاح کیا لیکن اس پر بھی کسی نے نہیں پوچھا، اس مسئلے کو ایک سیاسی مسئلہ بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میری بیٹوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی ہے وہ اپنے اپنے گھروں میں خوش ہیں، کچھ سوشل میڈیا پلٹ فاومز نے کافی حد تک مجھے اور میری فیملی کو نشانہ بنایا گیا،میں نے 14 نومبر کو بشری بی بی کو طلاق دی،یکم دسمبر کو میں نے اپنے بچوں کو طلاق کے حوالے سے بتایا، بشری بی بی کے گھر والوں کو علم ہی نہیں تھا میں اسے طلاق دے چکا ہوں۔
خاور مانیکا کاکہنا تھا کہ چار مہینے تک یہ کیس چلا ہے لیکن پھر بھی کہا جا رہا کہ ڈیلے کیا جا رہا ہے،
کیونکہ اس کیس کے ملزمان تو پیش ہی نہیں تھے ، ایک اڈالہ جیل میں ہے اور دوسری کی طعبیت ہی ٹھیک نہیں ہو سکی ، چار ماہ بعد کیس کا فیصلہ آیا تو ان کے خلاف آیا، جس کے بعد ججز بھی غلط ثابت ہوئے کیونکہ کے ان کے مطابق نہیں آیا تھا۔
