ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کو دو چھٹیوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کو دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا.

کیبنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے 16 اور 17 جولائی 2024 (منگل اور بدھ) کو عاشورہ (9 اور 10 محرم 1446 ہجری) کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے  ۔

دنیا بھر کے مسلمان اس مذہبی تہوار کو غم و اندوہ کے ساتھ منائیں گے۔

اس سلسلے میں، وفاقی حکومت نے محرم کے دوران حفاظتی اقدام کے طور پر ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی ہے ۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر معینہ مدت کے لیے نافذ ہونے والے فوجیوں کی تعیناتی کی تفصیلات متعلقہ حکام بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی حکومت کے ساتھ طے کی جائیں گی۔

مزید برآں، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ”مذکورہ تعیناتی کی ڈی ریکوزیشن کی تاریخ کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔”

خیال رہے کہ پنجاب سمیت صوبائی حکومتوں نے وفاقی حکومت سے انٹرنیٹ پر نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک ہفتے کے لیے معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔

تاہم، وفاقی حکومت نے ابھی تک محرم کے دوران انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں