پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو بڑے چانسز دیے اب جو بھی سرجری کرنی ہے وہ ایک ہی دفعہ کریں ۔
انگلینڈ میں ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں شریک پاکستانی ٹیم کے رکن شاہد آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا کھلا چانس کسی کو نہیں ملا جتنا کپتان بابر اعظم کو ملا ہے، میں نے یونس خان ، مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی لیکن اتنے مواقعے کبھی نہیں ملے ۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم نے دو تین ورلڈ کپ سمیت دو تین ایشیا کپ کھیلے جہاں اسے کافی زبردست موقع ملا ، اتنا سب کچھ ملنے کے بعد بھی بابراعظم خود کو ثابت نہیں کرسکے ،ورنہ جیسے ہی ورلڈ کپ ختم ہوتا ہے سب سے پہلے کپتان کے اوپر چھری پھیری جاتی ہے اور پہلے گھر جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو قومی سلیکشن کمیٹی سے برطرف کرنے والی سرجری میری سمجھ سے باہر ہے، یہ اقدام تھا جس کو سرجری قرار دیا گیا تھا۔ سلیکشن کمیٹی 6 سے 7 لوگوں کی تھی، ایسے میں صرف ان دونوں کی سرجری کیوں ہوئی ،اب ایک ہی دفعہ سرجری کریں اور جس کو بھی لے کر آرہے ہیں اسے پورا ٹائم دیں۔
