ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ سری لنکا ، کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ

نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما اور ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے، اگست میں بھارت نے سری لنکا میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے،فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو بھی آرام دیے جانے کا امکان ہے، کے ایل راہول یا ہاردک پانڈیا کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے،روہت شرما اور ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں،بورڈ آفیشل کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹار کرکٹرز انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیل کر میچ پریکٹس میں آ جائیں گے ،بورڈ آفیشل کے مطابق دونوں کرکٹرز ہوم سیزن میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں