ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی،جسٹس عالیہ نیلم 53 ویں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گور پنجاب جسٹس عالیہ نیلم سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیں گے،تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔

جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا اعزاز حاصل ہو گا،جسٹس عالیہ نیلم 1966 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئیں،جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے 1995میں لاء کی ڈگری حاصل کی،جسٹس عالیہ نیلم 1996میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئیں،جسٹس عالیہ نیلم 1998 میں ہائیکورٹ،2008 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنیں،جسٹس عالیہ نیلم آئینی، سول، فوجداری قوانین کی ماہر ہیں،جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائیکورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں،2015 میں جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں