ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بری ہونے کے باوجود عمران خان کی رہائی نہیں ہوئی، مگر کیوں؟

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا لیکن عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق عدالت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کی عدت کیس میں رہائی کی حکم تو جاری کردیا گیا ہے مگر 5 دیگر کیسز میں حکم جاری نہ ہونے کے سبب بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتار کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

نیب ٹیم کے 2اراکین اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے تاہم قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد نیب ٹیم گرفتاری ڈالے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں