ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناصر اقبال وکٹورین اوپن ا سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

میلبرن (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کے ناصر اقبال آسٹریلیا میں وکٹورین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے،میلبرن میں 6ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال نے تھرڈ سیڈ آسٹریلیا کے نکولز کالورٹ کو ہرایا،آسٹریلوی کھلاڑی کے خلاف ناصر کی جیت کا اسکور8-11، 4-11اور 4-11رہا، اس سے قبل پہلے رائونڈ میں ناصر نے آسٹریلین ریمی ینگ کو شکست دی تھی،کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال 6سیڈ جاپان کے ٹومو اینڈو سے مقابلہ کریں گے،ناصر اقبال اس سے قبل آسٹریلیا میں مسلسل2 ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں، پاکستانی کھلاڑی نے گزشتہ ہفتے شیپرٹن اور مئی میں بینڈیگو اوپن جیتا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں