ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں طوفانی بارشوں کے دوران حادثات: 12 شہری جاں بحق

Accidents during stormy rains in Punjab

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 12 شہری جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کردی، جس میں مون سون بارشوں کی صورتحال، پنجاب کے دریاں، بیراجوں اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے اعداد و شمار شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سرگودھا ٹوبہ ٹیک سنگھ فیصل آباد کوٹ ادو اور بہاولپورمیں بارش ریکارڈ کی گئی اور اس دوران طوفانی بارشوں کے باعث 12 شہری جاں بحق ہوئے 14 گھر متاثر اور 27 شہری زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 5 بچے 3 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق نارووال اور ملتان میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 شہری جاں بحق ہوئے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی جبکہ صوبے بھر میں 15 جولائی تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف اضلاع میں سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں اور سیلاب متاثرین کیلیے خیمے تیار کردئیے گئے ہیں۔ بارشوں کے باعث لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں