ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان، بشری بی بی کا جیل ٹرائل منظور

 اسلام آباد: نیب کے نئے توشہ خانہ کیس میں وفاقی حکومت نے سابق وزیرا عظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا۔

 جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نیب عدالت امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اگر ضروری سمجھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل جیل میں کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں