ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام اور ترکیہ کے تعلقات قیام امن کیلیے ناگزیر ہیں ‘ روس

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا ہے کہ شام میں جامع حل تک پہنچنے اور علاقائی سلامتی کے استحکام کے لیے ترکیہ اور شام کے درمیان تعلقات کا معمول پر آنا بہت اہم ہے۔ زاخارووا نے ماسکو میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ترکیہ اور شام کے تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل پر اپنے جائزے پیش کیے۔ انہوںنے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ فریقین کی طرف سے اس سمت میں عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ ہم اپنے شراکت داروں کے درمیان ہر ممکنہ طریقے سے رابطے برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ آستانہ میں ہونے والے اجلاس میں بھی فریقین کے درمیان قریبی تعاون پر بات ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں