ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق اولمپئین بجلی کے بلوں، مالی مشکلات کے سبب گرد� بیچنے پر مجبور

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے سابق ہاکی اولمپئین زاہد شریف نے مالی مشکلات اور بجلی بلوں کے باعث اپنا گردہ فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔ سابق اولمپئین نے صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی کہ انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اور وہ بجلی کا بل ادا کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ بیان میں سابق اولپمیئن زاہد شریف نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ہاکی کھلاڑیوں اور کرکٹرز کی مالی مدد کرے، ان کے پاس تمغے اور ایک گردہ ہے جسے وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے بیچنے کو تیار ہیں۔اس سے قبل پنجاب کے علاقے جڑانوالا کے رہائشی نے بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے دل اور گردے فروخت کرنے کا اعلان کیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں