ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ کے گرو دوارے میں نوجوان کا حملہ، 2 خواتین زخمی

انگلینڈ کے ایک گرودوارے میں 17 سالہ نوجوان نے تیز دھار والے آلے سے حملہ کرکے 2 خواتین کو زخمی کردیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ یہ حملہ مذہبی بنیاد پر اشتعال کا نتیجہ ہے، اِسے عمومی دہشت گردی کے کھاتے میں نہیں رکھا جاسکتا۔

17 سالہ لڑکے نے یورپ کے سب سے بڑے گرودوارے سری گرو نانک دربار گردوارے میں، جو کینٹ کے علاقے گریوسینڈ میں واقع ہے، داخل ہوکر حملہ کردیا۔ 2 خواتین زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچادیا گیا۔ لڑکے پر اقدامِ قتل سمیت کئی الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم کی ذہنی صحت کے حوالے سے بھی چیک اپ کیا جارہا ہے۔ یہ واقعہ 11 جولائی کا ہے۔ کینٹ پولیس کے نارتھ کینٹ ڈویژنل کمانڈر چیف سپرنٹنڈنٹ اینگی چیپمین نے کہا کہ اس حملے سے مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اس لیے سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

کینٹ لائیو نیوز پورٹل نے بتایا کہ گردوارے کی انتظامی ٹیم نے ملزم کو شناخت کرنے کے بعد پولیس کو مطلع کیا اور اس کی گرفتاری میں تعاون کیا۔ پولیس نے ملزم کو میڈاسٹون کراؤن کورٹ میں مجسٹریٹ کے سامنے کیا۔ اسے جمعرات 18 مئی کو میڈوے یوتھ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں