اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا اور پیٹرول کی قیمت میں 9.99 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9.99روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6.18 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق قیمتوں کا اطلاق پیر اور منگل کی درمیانی شب 12 بجے سے ہوگیا اور یہ قیمتیں اگلے 15روز تک لاگو رہیں گی۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 265.61روپے سے بڑھا کر276.60 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت277.45 روپے سے بڑھا کر283.63 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
