لندن (آن لائن)رکنِ پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی مسلمان لارڈ چانسلر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا اور قانون کی بین الاقوامی حکمرانی کے دفاع اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عہد کیا۔ شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ یہ ذمے داری استحقاق اور بوجھ دونوں ہے، اس ذمے داری سے آنے والی نسلوں کے لیے دروازے کھلیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پہلی لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے، عدلیہ کو سیاسی دباؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔ شبانہ محمود نے کہا کہ اس ذمے داری سے آنے والی نسلوں کے لیے دروازے کھل سکتے ہیں، اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی قدیم ترین ٹائٹل ہم سے دور نہیں، ہم سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں، جب کہ میں پہلی لارڈ چانسلر ہیں جو اردو بھی بول سکتی ہوں۔اس تقریب میں لا سوسائٹی کے صدر نک ایمرسن اور بار چیئر سیم ٹاؤنینڈ کے سی سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے شبانہ محمود کی تعریف کی اور اس اقدام کی قانونی نظام پر مثبت اثرات کی توقع کی۔