ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں چھاؤنی پر حملہ:افغان سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن دفترخارجہ طلب، پاکستان کا سخت احتجاج

America's demand

اسلام آباد: بنوں چھاؤنی پر حملے کے تناظر میں افغان سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ میں طلب کرکےسخت احتجاج کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے افغانستان کے ساتھ سخت ردعمل دیتے ہوئے افغان عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بنوں حملے سے متعلق مکمل تحقیقات کرے اور ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف حملے روکے جائیں۔

پاکستان نے افغانستان کے اندر دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر اپنے شدید تحفظات کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ افغان دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کو مسلسل خطرہ بنا رہے ہیں، ایسے واقعات دونوں برادر ممالک کے باہمی تعلقات کی روح کے بھی خلاف ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ بنوں چھاؤنی حملہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے دہشت گردی سے لاحق سنگین خطرے کی علامت ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے، اس لعنت سے نمٹنے اور تمام خطرات کے خلاف اپنی سلامتی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کو بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے میں 8 سیکورٹی اہلکار شہید اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں