ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی ولی عہد کا روس اور فرانس کے صدور سے ٹیلی فون پر رابطہ

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس اور فرانس کے صدور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدرولادیمیرپیوٹن اور فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں سے غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور روس اور یوکرین کے مابین کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کی ۔ یاد رہے کہ روسی صدر پیوٹن نے گزشتہ برس کے اختتام پر سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے ریاض کے قصر یمامہ میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں