ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حادثاتی حکومتوں سے جنم لینے والی نسل شیروانی سلوا کر تیار بیٹھتی ہے‘ خواجہ آصف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے حکومت کے خاتمے کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں رونما ہونے والے حادثات کے نتیجے میں بننے والی غیرجمہوری اور حادثاتی حکومتوں سے جنم لینے والی نسل کسی حادثے کے انتظار ہر وقت شیروانی سلوا کر تیار بیٹھتی ہے۔ ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آج کل بہت پریس کانفرنسز اور ٹی وی شوز ہو رہے ہیں‘ وطن عزیز کی سیاست نے 75 سال میں بے شمار حادثات کو جنم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حادثات کے نتیجے میں غیر جمہوری سیٹ اپ بنتے رہے جو انتخابات کا پروڈکٹ نہیں ہوتے اور کبھی وہ بظاہر انتخابات کے انعقاد کے لیے ہوتے اور کبھی وہ غیر معینہ مدت کے لیے لمبے ہو جاتے ہیں۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ان حادثاتی حکومتی (سیٹ اپس) نے سیاست دانوں، ٹیکنوکریٹس اور کاروباری لوگوں کی ایسی نسل جنم دی ہے جو ہر وقت کسی حادثے کے انتظار میں شیروانی سلوا کے تیار بیٹھے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب حالات میں بے یقینی ہوتی ہے تو وہ نئی سیاسی جماعتیں، پریس کانفرنسیں، ٹی وی پر منہ دکھائی کی بھرمار شروع کر دیتے ہیں اور قبلہ رخ پنڈی کی طرف کر لیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں