اسلام آباد: حکومت نے فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فرنس آئل پر چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت توانائی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پاور پلانٹس کو ریٹائر کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو جامع حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
نئی حکمت عملی کے تحت 1994 اور 2002 کی پالیسی کے تحت لگنے والے تمام مہنگے پاور پلانٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مہنگے فیول پر چلنے والے تمام پلانٹس کو ریٹائر کرنے سے بجلی کے نرخ میں کمی واقع ہوگی۔
