ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکمانستان کو گوادر بندرگاہ  سے علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے فائدہ اٹھانا چاہیے، صدر آصف زرداری

take advantage of Gwadar port

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکمانستان کو گوادر بندرگاہ  سے علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے ترکمانستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی دوروں کا تبادلہ دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی باہمی خواہش کا مظہر ہے۔

انہوں نے  پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعلقات بڑھائے جائیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ترکمانستان کے  طلبا پاکستان کے طبی اداروں سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

ترکمانستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں،ترکمانستان پاکستان کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی تعاون کا فروغ جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ نے دونوں برادر ممالک کو ملانے کیلئے موٹر ویز اور ریلوے کی تعمیر پر زور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں