ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کا معاملہ، پولیس تفتیش میں نئے انکشافات

 لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اسکرپٹ رائٹر خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کے معاملے پر تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ حسن شاہ پولیس کی گرفت میں ابھی تک نہیں آسکا ہے لیکن مرکزی ملزم کی گرفتاری جلد متوقع بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم حسن شاہ نے بلیک میلنگ کے لئے گروہ بنا رکھا تھا جس میں خواتین اور مرد شامل ہیں۔

مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیمیں ننکانہ صاحب سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خلیل الرحمان قمر اغواء کیس، پولیس نے ماسٹر مائنڈ کی شناخت کرلی

حسن شاہ بلیک میلنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کما چکا ہے، ملزمہ عروج فاطمہ سمیت 9 گرفتار ملزمان حسن شاہ کے لئے کام کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں