کرا چی (اسپورٹس رپورٹر) پہلاآل کراچی ناظم آباد انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ پاک محمدی فٹبال کلب کھجی گراؤنڈ پر شاہ فیصل اسپورٹس فٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل نے مکران اسپورٹس فٹبال کلب ڈسٹرکٹ ویسٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعدایک گول سے شکست دے کر پہلاآل کراچی ناظم آباد انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کر لیا۔ پاک محمدی فٹبال کلب کھجی گراؤنڈ پر ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شاہ فیصل اسپورٹس فٹبال کلب کپتان اسٹائیکر انس نے میچ کے پہلے ہاف کے20ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتر ی دلا دی۔ ہاف ٹائم کے دوران مہمان خصو صی ایم پی اے معاذمحبوب، سابق صدر ڈی ایف اے ٹھٹھہ اور نارتھ برادرز فٹبال کلب کے جنرل سیکریٹری یوسف خان،سابق سنیئر نائب صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل عاقف خان کا دو نوں ٹیمو ں سے تعارف کرایا گیا ان کے ہمراہ ینگ عزیز آباد کے صدر محمد شبیر؛ صدر گولڈن اسٹار شاہد صدیقی؛صدر نشان حیدروسیم عالم؛صدر ناظم آباد اسپورٹس قاضی سجاد؛ صدراعظم نگر محمد اکرم بھی موجو دتھے۔ دوسرے ہاف میں مکران اسپورٹس فٹبال کلب نے میچ میں واپس آنے کی بھر پور کو شش کی لیکن فاروڈ ز لائن گول کرنے میں ناکام رہی۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ایم پی معاذ محبوب نے دونوں ٹیموں میں نقد انعامات اور ٹرافی تقسیم کی اس کے ساتھ ہی ساتھ انہو ں نے ٹورنامنٹ کمیٹی اراکین پاک محمدی اسپورٹس کے شرافت حسین، شاکر بھائی اور ٹورنامنٹ سیکریٹری شعیب صدیقی کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔اس میچ کو سپروائز ریفری شبیر بلوچ کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ صدیق اور وسیم تھے، میچ کمشنر کے فرائز سید کلیم تھے اور فورتھ ریفری داد رحمان تھے۔