کراچی میں ہاکس بے کے ساحل میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب گئے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ آج شام کو پیش آیا جب لیاقت آباد سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان ہاکس بے میں پکنک منانے آیا تھا۔
حکام کے مطابق ہاکس بے پر نہانے والے 6 افراد میں سے دو کی موت ہوگئی جبکہ 4 کو بچالیا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاہم 4 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 2 کی لاشیں نکال لی گئیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں 30 سالہ نورین اور 40 سالہ راشد شامل ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں سی ویو پر نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان دانش کا سلطان آباد کا رہائشی ہے، ریسکیو ٹیمیں دانش کی تلاش کررہی ہیں۔
