ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی ماہرین نے 21جولائی کو سال کا گرم ترین دن قرار دیدیا

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سب سے گرم ترین دن 21 جولائی کو ریکارڈ کیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے یورپی یونین کی کلائمیٹ چینج سروس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 17.09 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کے جولائی سے زیادہ ہے۔ کوپرنیکس کلائمنٹ چینج سروس نے بتایا کہ یومیہ اوسط درجہ حرارت کا 84 سالہ ریکارڈ 21 جولائی بروز اتوار کو ٹوٹا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی لگاتار 3 جولائی سے 6 جولائی تک موسمیاتی تبدیلی کے باعث ریکارڈ درجہ حرارت دیکھا گیا تھا تاہم اس برس یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ ماہرین موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2024 ء کے ابتدا سے ہی لگتا ہے کہ یہ سال گرم ترین سال ہونے کے 2023 ء کے ریکارڈ کو بھی توڑ دے گا۔واضح رہے کہ رواں برس گرم موسم نے امریکا سمیت برطانیہ اور دیگر ٹھنڈے ممالک کو جھلسا کر رکھ دیا ہے۔ ہیٹ ویو سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں