ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب: دھرنوں اور احتجاج پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد

پنجاب میں ریلیوں، دھرنوں، احتجاج پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں جلسے جلوس پر پابندی 3 روز کیلئے لگائی گئی ہے جبکہ پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات پر کیا گیا، کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں