میرپورخاص(بیورورپورٹ) میرپورخاص میونسپل کارپوریشن کے ٹائون میر شیر محمد تالپور کا سال 2024/25 کا 82 کروڑ 83 لاکھ 10 ہزار 617 روپے کا بچت کا بجٹ پیش کردیا گیا، ترقیاتی کاموں کی مد میں ساڑھے 18 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، ٹاون چیئرمین ولی محمد ناریجو نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کی آمدن کا تخمینہ 80 ہے کروڑ 76 لاکھ روپے جبکہ گزشتہ سال کی بچت 2 کروڑ 7 لاکھ 10 ہزار 617 روپے ہے، کل تخمینہ 82 کروڑ 83 لاکھ 10 ہزار 617 روپے ہے، جس میں ملازمین کی تنخواہیں 28 کروڑ 91 لاکھ 88 ہزار 276 روپے، مرمتی کاموں کی مد میں 5 کروڑ، گاڑیوں کے مرمتی کام کے لئے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے، گاڑیوں کی خریداری اور مرمت کے لئے 2 کروڑ روپے، سینٹری اسٹاف کے لئے 2 کروڑ روپے، بلدیاتی سہولیات کے لئے 2 کروڑ روپے، چیئرمین کے سیکریٹریٹ کے لئے 91 لاکھ روپے، وائس چیئرمین سیکریٹریٹ کے لئے 15 لاکھ 45 ہزار روپے، جنرل ایڈمنسٹریشن برانچ کے لئے 1 کروڑ 57 لاکھ 50 ہزار روپے، لینڈ اینڈ اسٹیٹ برانچ کے لئے 28 لاکھ روپے، ایجوکیشن ڈًیپارٹمنٹ کے لئے 89 لاکھ 70 ہزار روپے، ٹیکسیشن برانچ کے لئے 39 لاکھ 30 ہزار روپے، اکاونٹ برانچ 22 لاکھ 70 ہزار روپے، انجینئرنگ برانچ کے لئے 3 کروڑ 85 لاکھ 20 ہزار روپے، میڈیکل برانچ کے لئے 9 لاکھ 10 ہزار روپے، سینٹیشن برانچ کے لئے 8 کروڑ 39 لاکھ روپے، آڈٹ کے لئے 5 لاکھ روپے، ملازمین کی تربیت کے لئے 3 لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 5 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 5 لاکھ روپے، ڈیزاسٹر کی مد میں 2 کروڑ روپے، ترقیاتی کاموں کے لئے 18 کروڑ 50 لاکھ روپے، نئے کاموں اور مرمت کے لیے 5 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ او زیڈ ٹی شیئرز کے 63 کروڑ 36 لاکھ روپے ملیں گے باقی رقم ہمارے اپنے ذرائع آمدن سے ہو گی ہماری کوشش ہو گی کہ ٹاون کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کریں۔